حکومت نے آج کہا ہے کہ اجودھیا میں متنازع بابری مسجد منہدم کئے جانے سے
متعلق معاملے میں سپریم کورٹ کے حکم سے کوئی نئی صورت پیدا نہیں ہوئی ہے
اور اس کے مدنظر کسی کو استعفی دینے کی ضرورت نہیں ہے۔مرکزی وزیر خزانہ اور
بی جے پی کے سینئر لیڈر ارون جیٹلی نے آج یہاں نامہ
نگاروں سے اس معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل پوچھنے پر کہا کہ یہ
معاملہ 1993 سے کسی نہ کسی صورت میں چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حکم سے کوئی نئی صورت پیدا نہیں ہوئی ہے ۔